26.3 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومکھیل کی خبریںپی ایس ایل کے ہر میچ میں قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر...

پی ایس ایل کے ہر میچ میں قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل سمیت دیگر انعامات دیئے جائیں گے

- Advertisement -

ملتان۔ 13 اپریل (اے پی پی):ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں شائقین کی دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے انعامات کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ہر میچ میں قرعہ اندازی کے ذریعے موٹر سائیکل سمیت کئی دوسرےانعامات سے بھی شائقین کرکٹ کو نوازا جائے گا ۔جبکہ ایک خوش قسمت ٹکٹ ہولڈر کو موٹرسائیکل انعام میں دی جائے گی۔

شائقین کرکٹ میچ ٹکٹ کا کیوآرکوڈ گولوٹ لو کی ایپ پر اسکین کرکے قرعہ اندازی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ قرعہ اندازی میں ایک شفاف خود کار طریقہ کار سے شامل ہوا جا سکتا ہے۔جیتنے والے خوش نصیب کا نام میچ اننگز کی بریک کے دوران اناؤنس کیا جائے گا۔ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کی ٹکٹیں pcb.tcs.com.pk پر آن لائن اور ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581307

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں