28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 18, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم محمد شہباز شریف کاسابق نائب امیر جماعت اسلامی، سابق سینیٹر اور...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کاسابق نائب امیر جماعت اسلامی، سابق سینیٹر اور اسلامی سکالر پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

- Advertisement -

اسلام آباد۔13اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق نائب امیر جماعت اسلامی، سابق سینیٹر اور اسلامی سکالر پروفیسر خورشید احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔اتوار کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پروفیسر خورشید احمد کی اسلامی معاشیات کی ترویج کے لیے قابل قدر خدمات ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581466

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں