- Advertisement -
کراچی۔ 14 اپریل (اے پی پی):سٹی پولیس نے چھالیہ و گٹکے ماوے کی سپلائی میں ملوث ملزم گرفتارکرلیا۔پیر کو پولیس ترجمان کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے بروہی گوٹھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چھالیہ اور گٹکے ماوے کی سپلائی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کی گاڑی سے 60 کلو چھالیہ، ایک بوری تیار گٹکا ماوا اورسپلائی میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمدکرلی۔پولیس نے گرفتار ملزم محمد وقار ولد اکرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581900
- Advertisement -