لاہور۔14اپریل (اے پی پی):ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے ہربنس پورہ گوالہ کالونی کا دورہ کر کے تجاوزات و صفائی اقدامات کا جائزہ لیا۔انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ گوالہ کالونی 1980 کی دہائی میں آباد ہونا شروع ہوئی اور1990 میں مکمل آباد ہو چکی تھی، ڈی سی لاہور نے گوالہ کالونی میں تجاوزات کے مسائل کے فی الفور خاتمے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل، لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر تجاوزات ہٹائیں۔
ڈی سی لاہور نے کہا کہ گوالہ کالونی نمائندگان تجاوزات کے خاتمے کے لئے ضلعی انتظامیہ لاہور کے ساتھ تعاون کریں۔محکمہ لائیو سٹاک نے بریفنگ میں بتایا کہ جانوروں کی دیکھ بھال کے لئے گوالہ کالونی میں ویٹرنری ہسپتال موجود ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ویٹرنری ہسپتال میں جانوروں سے متعلق تمام تر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے گوالہ کالونی میں صفائی کے مناسب انتظامات بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا کہ گوالہ کالونی کے مسائل کے حل کیلئے متحرک ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581909