20.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںانگلش پریمیئر لیگ،بورن مائوتھ نے فلہم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1...

انگلش پریمیئر لیگ،بورن مائوتھ نے فلہم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا

- Advertisement -

لندن۔15اپریل (اے پی پی):بورن مائوتھ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔ انٹونی سیمینیو نے واحد گول کر کے اپنی ٹیم بورن مائوتھ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔وائٹلٹی سٹیڈیم، بورن ماؤتھ ،انگلینڈ میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں بورن مائوتھ اور فلہم کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بورن مائوتھ کی ٹیم نے فلہم کی ٹیم کو 0-1گول سے ہرا دیا۔

انٹونی سیمینیو نے میچ کے آغاز پر ہی پہلے منٹ پر ایک گول کر کے اپنی ٹیم بورن مائوتھ کو فلہم کے خلاف 0-1 گول کی برتری دلادی جو میچ کے اختتام تک برقرار ہی اور یوں بورن مائوتھ نے اس میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 0-1 گول سے ہرا دیا۔ یہ بورن مائوتھ کی ای پی ایل میں 13 ویں فتح ہے اور اس کامیابی کے لئے بورن مائوتھ ایک درجہ ترقی پاکر نویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔بورن ماؤتھ کے پوائنٹس ٹیبل 48 پوائنٹس ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582066

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں