23.8 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومتازہ ترینچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کی شدید مذمت

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مستونگ میں بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر آئی ای ڈی حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں تین اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ملک دشمن عناصر امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لئے بزدلانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ہمارے عزم کو کمزور کرنے کی بجائے اور مضبوط کرتے ہیں۔ سید یوسف رضا گیلانی نے شہدا کے اہلِخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور واقعے میں ملوث عناصر کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی قربانیاں قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582196

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں