- Advertisement -
کوئٹہ۔ 15 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولا کی مستونگ میں پولیس وین پر بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدلانہ حملوں سے صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، عوام اور سکیورٹی ادارے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ اپنےجاری کردہ بیان میں ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولا نے کہا کہ پولیس اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، قوم ان کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔
دہشتگردی کے خلاف حکومت اور عوام ایک پیج پر ہیں، انشاءاللّٰہ اس ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ۔انہوں نے بم دھماکے میں شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، درجات کی بلندی کے لیے دعا اورزخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582218
- Advertisement -