کراچی۔ 8 جون (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 51 لاکھ 57 ہزار ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 2 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 51 لاکھ 57 ہزار ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 15 ارب 70 کروڑ 66 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف …
پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 51 لاکھ 57 ہزار ڈالر ہو گئے

مزید خبریں
کراچی۔ 8 جون (اے پی پی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 51 لاکھ 57 ہزار ڈالر ہو گئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 2 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران 20 ارب 51 لاکھ 57 ہزار ڈالر ہو گئے، ان ذخائر میں سے 15 ارب 70 کروڑ 66 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جبکہ 4 ارب 80 کروڑ 91 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک کے ذخائر 12 کروڑ 15 لاکھ ڈالر کی کمی سے 15 ارب 70 کروڑ 70 ہزار ڈالر رہ گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق 2 جون 2017ءکو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بیرونی قرضوں کی مد میں 12 کروڑ 39 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جس میں 75 لاکھ ڈالر کی پاکستان سوینیئر بانڈز کی پرنسپل ری پیمنٹ بھی شامل ہے۔








