29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومتازہ ترینوزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب...

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی معاشی ریٹنگ میں بہتری کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت پراعتماد کا مظہر ہے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فچ کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا ٹرپل سی پلس سے بی مائنس پر آنا انتہائی خوش آئند ہے،فچ نے پاکستانی معیشت کو مستحکم قرار دیا ہے۔

- Advertisement -

وزیراعظم نے کہا کہ عالمی اداروں کی جانب سے پاکستانی معیشت کی ریٹنگ میں بہتری معاشی ترقی اور اقوام عالم کے پاکستانی معیشت پر اعتماد کا مظہر ہے،ملکی معیشت میں مزید بہتری کے لیے حکومت پاکستان انتھک محنت کر رہی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582294

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں