29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںتربیتی پروگرام کے لئے بلوچستان کے ہونہار گریجویٹس کی چین روانگی ،وفاقی...

تربیتی پروگرام کے لئے بلوچستان کے ہونہار گریجویٹس کی چین روانگی ،وفاقی وزیر تجارت نے رخصت کیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔15اپریل (اے پی پی):بلوچستان کے ہونہار گریجویٹس چین روانہ ہو گئے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان سے غیر رسمی ملاقات کی۔

بلوچستان کے ایگریکلچر اور لائیوسٹاک کے گریجویٹس پر مشتمل ایک وفد جو وفاقی حکومت کے تحت تربیتی پروگرام کے لیے چین روانہ ہو رہا ہے، کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک غیر رسمی ملاقات کے دوران خوش دلی سے رخصت کیا۔جام کمال خان نے نوجوانوں سے ملاقات میں ان کے جذبے کو سراہا اور بین الاقوامی سطح پر ان کی نمائندگی کی اہمیت پر زور دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے وفد کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔یہ وفد بلوچستان کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہونہار گریجویٹس پر مشتمل ہے، جن میں لسبیلہ کے نوجوان بھی شامل ہیں۔ وفد چین میں ایگریکلچر اور لائیوسٹاک سے متعلق جدید تربیت حاصل کرے گا۔اس حکومتی اقدام کا مقصد نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنا اور پاکستان کے زرعی شعبے کی ترقی میں ان کا کردار موثر بنانا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں