35.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںپاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کل ایک دن آرام کے...

پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں کل ایک دن آرام کے بعد 18 اپریل کو مزید ایک میچ کا فیصلہ ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):پاکستان سپر لیگ 10 میں کل(جمعرات کو) ایک دن آرام کے بعد 18 اپریل کو مزید ایک میچ کھیلا جائے گا۔یہ میچ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے،جس میں شائقین کرکٹ کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو مل رہی ہے۔

جمعرات کو لیگ میں آرام کا دن ہے18 اپریل بروز جمعہ کو لیگ کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ میچ رات 8 بجے شروع ہو گا اور فلڈ لائٹس کی روشنی میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سعود شکیل لیڈ کریں گے۔ اس ٹیم مارک چیپمین، محمد عامر، رائیلی روسو، کائل جیمیسن، کوسال مینڈس، عقیل حسین، شعیب ملک، فہیم اشرف اور ابرار احمد جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں۔

- Advertisement -

کراچی کنگز کو آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز ڈیوڈ وارنر لیڈ کر رہے ہیں اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں جیمز وینس،ٹم سیفرٹ ،بین میک ڈرموٹ،ایڈم ملن،حسن علی،محمد نبی،خوشدل شاہ اور شان مسعود شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مئی کو قذافی سٹیڈیم، لاہور میں کھیلا جائے گا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582560

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں