- Advertisement -
دبئی ۔16اپریل (اے پی پی):متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والی مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے سعودی فضائیہ کے جوان روانہ ہوگئے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق ’علم الصحراء 10‘ نامی مشترکہ مشقوں میں متعدد دوست ممالک کی فضائیہ شریک ہے۔
سعودی فضائیہ کے سربراہ جنرل طلال الغامدی نے مشترکہ مشقوں میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والے جوانوں کو الوداع کیا ہے۔سعودی فضائیہ ’F-15Cطیاروں سے مشترکہ مشقوں میں شرکت کرے گی۔مشترکہ مشقوں کا مقصد جوانوں کو جدید حربی تکنیک سکھانا ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582569
- Advertisement -