22.7 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومقومی خبریںچین کا امریکی جاسوسوں پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں...

چین کا امریکی جاسوسوں پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام

- Advertisement -

بیجنگ ۔16اپریل (اے پی پی):چین نے امریکی جاسوسوں پر ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں کا الزام لگایا ہے ۔ شنہوا کے مطابق چینی سکیورٹی حکام نے کہا کہ انہوں نے فروری میں شمال مشرقی شہر ہاربن میں منعقدہ ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران سائبر حملوں میں تین امریکی "خفیہ ایجنٹس” کا ملوث ہونا ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے مبینہ جاسوسوں کے بارے میں معلومات کے لیے انعام کی پیشکش کی۔ہاربن پولیس نے ویبو پلیٹ فارم پر جاری کردہ ایک بیان میں امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) کے تین ایجنٹس پر "اہم معلومات کے بنیادی ڈھانچے” پر حملوں کا الزام لگایا۔

اس نے ان افراد کو کیتھرین اے ولسن، رابرٹ جے سنلنگ اور سٹیفن ڈبلیو جانسن کا نام دیا ہے جو این ایس اے کے آفس آف ٹیلرڈ ایکسیس آپریشنز میں کام کرتے ہیں۔ یہ دفتر سائبر وارفیئر پر انٹیلی جنس معلومات جمع کرتا ہے۔چین کے کمپیوٹر وائرس واچ ڈاگ نے اس ماہ کہا کہ اس نے نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں سے متعلق انفارمیشن سسٹمز پر 270,000 سے زیادہ غیر ملکی سائبر حملے ریکارڈ کیے۔ یہ کھیل سات سے 14 فروری تک صوبہ ہیلونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں منعقد ہوئے۔بیان میں کہا گیا کہ حملوں میں 26 جنوری سے 14 فروری کے درمیان ایونٹ کی معلومات اور داخلی اور خارجی نظام کے ساتھ ساتھ کارڈ کی ادائیگیوں اور مقامی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا۔

- Advertisement -

واچ ڈاگ نے اس وقت کہا کہ ان میں سے دو تہائی حملے امریکہ سے کیے گئے تھے۔تازہ جاری بیان میں این ایس اے کے ایجنٹس پر چینی کمپنیوں بشمول واوے کو نشانہ بنانے کا الزام لگایا گیا ہے جسے قومی سلامتی کے خدشات پر 2019 سے امریکی پابندیوں کا سامنا ہے۔سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا نے اطلاع دی کہ ٹیموں کے پاس "بے نقاب کردہ شواہد” ہیں جو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اور ورجینیا ٹیک کو ایشین ونٹر گیمز پر حملوں کی "مربوط مہم” میں ملوث پاتے ہیں۔

حکام نے کہا کہ وہ کسی بھی ایسے شخص کو انعام دیں گے جو تینوں افراد کے بارے میں سراغ فراہم کر سکے اور انہیں گرفتار کرنے میں عوامی سلامتی کے اداروں کے ساتھ تعاون کرے گا۔انہوں نے چین کے خلاف غیر ملکیوں کے سائبر حملوں اور ریاستی خفیہ معلومات کی چوری کے خلاف سنجیدگی سے کریک ڈاؤن کرنے کا عزم ظاہر کیا۔بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ انعام کس قسم کا ہو گا لیکن چین برسوں سے معلومات فراہم کرنے پر رہائشیوں کو نقد رقم کی پیشکش کرتا رہا ہے۔

جاسوسی کے مرتکب افراد کو چینی قانون کے تحت عمر قید یا پھانسی کی سزا ہو سکتی ہے۔واضح رہے مارچ میں چین کی ریاستی سلامتی کی وزارت نے کہا کہ غیر ملکی طاقت پر خفیہ ریاستی معلومات افشا کرنے پر اس نے ایک سابق انجینئر کو سزائے موت سنائی تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582597

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں