26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس کے بعد بحریہ کے ایلیٹ کمانڈو یونٹ ’’شايتيت...

اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس کے بعد بحریہ کے ایلیٹ کمانڈو یونٹ ’’شايتيت 13‘‘ کے 200 سابق اور موجودہ ارکان کا وزیر اعظم کو خط، قیدیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ

- Advertisement -

تل ابیب۔16اپریل (اے پی پی):اسرائیلی فضائیہ کے بعد بحریہ کے ایلیٹ کمانڈو یونٹ ’’شايتيت 13‘‘ کے 200 سے زیادہ سابق اور موجودہ ارکان نے بھی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہوکے نام دستخط شدہ خط میں تمام قیدیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا ہے، خواہ اس کے لیے فوجی کارروائیوں کو ہی روکنا پڑے۔ العربیہ اردو کے مطابق اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت نے گزشتہ روز یہ خط جاری کیا ہے۔ کمانڈوز یونٹ کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ہم اسرائیلی بحریہ کے یونٹ شایتیت 13 کے موجودہ اور سابق جنگجو 9 اپریل کو اسرائیلی فضائیہ کے پائلٹس کی جانب سے جاری ہونے والے خط کی حمایت کرتے ہیں۔

ہم یرغمالیوں کی فوری واپسی کا مطالبہ کرتے ہیں، خواہ اس کے لئے لڑائی کو فوری طور پر روکنا پڑے۔ اس سے قبل اسرائیلی فضائیہ کے تقریبا 1000 موجودہ اور ریٹائرڈ ریزرو فوجی اہل کاروں نے ایک خط میں غزہ میں قید یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا، خواہ اس کے لئے جنگ کو مکمل طور پر روک دیا جائے۔ خط میں خدمات کی انجام دہی سے عام انکار کی دعوت نہیں دی گئی بلکہ اس میں حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ قیدیوں کی رہائی کو جنگ کے جاری رکھنے پر ترجیح دے۔ دستخط کرنے والوں کا موقف تھا کہ یہ جنگ قومی سلامتی کی بجائے اب سیاسی اور ذاتی مفادات کے کام آ رہی ہے۔

- Advertisement -

خط میں جو کہ متعدد اسرائیلی اخبارات میں بطور اعلان شائع کیا گیا، واضح کیا گیا کہ جنگ کا جاری رہنا اس کے اعلان کردہ کسی بھی مقصد کے کام نہیں آ رہا ہے، اس کے نتیجے میں قیدی، فوجی اہل کار اور بے قصور شہری مارے جائیں گے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ جیسا کہ پہلے ثابت ہو چکا ہے، قیدیوں کو صرف معاہدے کے ذریعے ہی باحفاظت واپس لایا جا سکتا ہے ۔ خط میں تمام اسرائیلی شہریوں کو حرکت میں آنے کی دعوت دی گئی۔اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل تومر بار نے اس خط کو شائع ہونے سے روکنے کی کوشش کی جس کی اشاعت منگل کو مقرر تھی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582644

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں