19.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںایبٹ آباد، پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،...

ایبٹ آباد، پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ملزم زخمی حالت میں گرفتار

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 16 اپریل (اے پی پی):ایبٹ آباد کے تھانہ حویلیاں کی حدود میں پولیس اور جرائم پیشہ عناصر کے درمیان فائرنگ کے تبادلےمیں ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لی گئی۔

ایبٹ آباد پولیس کے مطابق حویلیاں پولیس گشت پر موجود تھی کہ منشیات فروش فہدی اور اس کے ساتھی ذیشان عرف شانی اور پولیس کا آمنا سامنا ہوا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم فہد عرف فہدی زخمی ہوا جسے گرفتار کر کے 490 گرام آئس اور پستول برآمد کر لیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582681

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں