- Advertisement -
کوئٹہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):آئی جی جیل خانہ جات پولیس کیپٹن ریٹائرڈ سعید نوید سے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر حاجی اختر کاکڑ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مختلف اداروں سے تعلق رکھنے والے افسران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جیلوں کو درپیش مسائل پر مفصل گفتگو اور تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی جی پولیس کیپٹن ریٹائرڈ سعید نوید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور چیمبر کے کردار کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے قریبی روابط کے قیام کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ مشترکہ اقدامات سے بلوچستان میں ترقی اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582837
- Advertisement -