26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںانفارمیشن ٹیکنالوجی زراعت، صحت، تعلیم، کامرس اور پیداوار میں نمایاں تبدیلیاں برپا...

انفارمیشن ٹیکنالوجی زراعت، صحت، تعلیم، کامرس اور پیداوار میں نمایاں تبدیلیاں برپا کر رہی ہے،ڈیجیٹل دنیا سے ہم مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہورہے، شز ہ فاطمہ خواجہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی زراعت، صحت، تعلیم، کامرس اور پیداوار میں نمایاں تبدیلیاں برپا کر رہی ہے،ڈیجیٹل دنیا سے ہم مصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہورہے ہیں، پاکستان 28 اور 29 اپریل کو ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے، اسلام آباد اور کراچی میں جلد آئی ٹی پارکس قائم کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے بدھ کو لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی، معاشی ہلچل، سیاسی عدم استحکام جیسے مسائل کا سامنا ہے، ٹیکنالوجی آج ہمارے ہرشعبے کا حصہ بن چکی ہے، زراعت، صحت، تعلیم، کامرس ، پیداوار میں ٹیکنالوجی نمایاں تبدیلیاں برپا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز مرہ کی بات چیت اب ٹیکنالوجی پر منتقل ہوگئی ہے، سیکورٹی ، معاشی منظر نامہ سب تیزی سے تبدیل ہورہے ہیں، ڈیجیٹل دنیا سے نکل ہم کرمصنوعی ذہانت کی دنیا میں داخل ہورہے ہیں، آج کی دنیا مصنوعی ذہانت، کوانٹم کمپیوٹنگ میں تیزی سے آگے جا رہی ہے، اگر دنیا کے ساتھ ہم آہنگ نہ ہوئے تو پیچھے رہ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات کے ذریعے 25 ارب ڈالر کمانا ہمارا ہدف ہے، پاکستان 28 اور 29 اپریل کو ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری سمٹ کی میزبانی کر رہا ہے، اس کانفرنس کے لئے سعودی عرب کا تعاون حاصل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے لئے ایک سپر ایپ بنا رہے ہیں،سمارٹ اسلام آباد کا پائلٹ پروجیکٹ لارہے ہیں، بزنس کی رجسٹریشن کے لئے آن لائن تمام اجازت ہو، ایسا عمل چین کے شہر شینزن میں دیکھا ہے، اسلام آباد میں بزنس سہولت مرکز بنا رہے ہیں اور ہر دفتر ایک ہی چھت کے نیچے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کو معاونت فراہم کرنے کے لئے 250 روزگار مراکز قائم کئے ہیں، اسلام آباد میں 14 اگست کو آئی ٹی پارک کا افتتاح ہوگا اور پھر کراچی آئی ٹی پارک کا افتتاح ہوگا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582920

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں