خانیوال۔ 16 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب مہم میں شہریوں کے تعاون کیلئے ملتان ڈویژن میں آگاہی مہم تیز کر دی گئی ہے۔جہانیاں میں ڈپٹی منیجرکمیونیکیشن ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرن خان نے ڈی پی ایس سکول کے طلبہ وطالبات کو صفائی کی اہمیت اور افادیت آگاہی دی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق ڈوگر کی ہدایت پر صفائی کے حوالے سے طلبہ کے ساتھ آگاہی ریلی بھی نکالی گئی۔ریلی میں عوام کو صفائی کلچر اپنانے کے حوالے سے پیغاما دیا گیا اورپمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے۔ڈپٹی منیجر کمیونیکیشن کرن خان نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی دیہی علاقوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ایم ڈبلیو ایم سی کی ٹیم نے جہانیاں پبلک سکول میں صفائی ستھرائی کی افادیت بارے معلومات دی ہیں،یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582926