- Advertisement -
اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر پلوشہ خان کے والد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پلوشہ خان کے والد کے انتقال کا سن کر نہایت افسوس ہوا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582947
- Advertisement -