جاپانی پارلیمنٹ نے 83 سالہ معمر شاہ اکی ہیٹو کے تخت سے دستبردار ہونے کی منظوری دیدی

ٹوکیو ۔ 09 جون (اے پی پی) جاپان کی پارلیمنٹ نے اکثریت رائے سے قانون سازی کے ذریعہ 83 سالہ معمر شاہ اکی ہیٹو کو تخت سے دستبردار ہونے کی منظوری دیدی۔ جاپان میں گذشتہ 200 سال سے زائد عرصہ میں پہلی بار کسی بادشاہ کو اس کی زندگی میں ہی تخت چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ شاہ اکی ہیٹو نے گذشتہ سال موسم گرما میں تخت سے دستبردار …

ٹوکیو ۔ 09 جون (اے پی پی) جاپان کی پارلیمنٹ نے اکثریت رائے سے قانون سازی کے ذریعہ 83 سالہ معمر شاہ اکی ہیٹو کو تخت سے دستبردار ہونے کی منظوری دیدی۔ جاپان میں گذشتہ 200 سال سے زائد عرصہ میں پہلی بار کسی بادشاہ کو اس کی زندگی میں ہی تخت چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے۔ شاہ اکی ہیٹو نے گذشتہ سال موسم گرما میں تخت سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہرکی تھی جس کی وجہ انہوں نے اپنی صحت کے مسائل ظاہرکئے ۔ وہ گذشتہ 30 سال سے تخت پر براجمان ہیں۔ یاد رہے کہ جاپان کے آئین میں شہنشاہ کے ریٹائر ہونے بارے کوئی باضابطہ قانون موجود نہیں ہے ۔ اکی ہیٹو کی تخت سے دستبرداری کی صورت ان کے بڑے بیٹے شہنشاہ بنیں گے۔

Leave a Reply