کوئٹہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):عدالت عالیہ بلوچستان میں قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس محمد اعجاز سواتی کی سربراہی میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں عدالت عالیہ کے تمام معزز جج صاحبان نے شرکت کی۔ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں سابق حج عدالت عظمیٰ پاکستان اور سابق چیف جسٹس عدالت عالیہ بلوچستان جسٹس (ریٹائرڈ) راجہ فیاض احمد مرحوم کی وفات پر لواحقین سے گہرے دکھ و رنج اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔
مرحوم جو کہ ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ان کی قانونی خدمات کے تناظر میں بھی ان کے کردار کو بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا، ان کی قانونی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھنے کا اعادہ کیا گیا اور انصاف وقانون کی حکمرانی کیلئے مرحوم کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی۔ آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاءفرمائے،انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کرے اور لواحقین کو اس نا قابل تلافی نقصان پر دکھ کی اس گھڑی میں صبر و جمیل عطافرمائے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582961