ڈپٹی کمشنربارکھان کا مختلف سکولز کا دورہ ، اساتذہ کی حاضری،صفائی و سکیورٹی کا جائزہ

76

کوئٹہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنربارکھان عبداللہ کھوسونے مختلف سکولز کا دورہ کر کے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور صفائی و سکیورٹی کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر خادم حسین بھنگر،ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بوائز سکولز طارق محمودکھیتران نے ضلع بھر کے مختلف گورنمنٹ بوائز،گرلز اسکولولزجن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کوڈی مور،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول زادین رکنی،گورنمنٹ گرلز مڈل سکول گرڈ سٹیشن رکنی،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رڑکن،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عظیم خان،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول امیر محمد،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول امین خان کا اچانک دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنرعبداللہ کھوسو نے سکولوں میں اساتذہ کی حاضری کو چیک کیا۔کلاس رومز کے دورے کیے، طلبہ و طالبات سے سبق سنا ان سے معلومات عامہ کے سوالات کئے،سکولوں میں صفائی ستھرائی کو بھی دیکھا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیرحاضراساتذہ کسی رعایت کے قابل نہیں ہونگے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان غیرحاضراساتذہ سیلری سے کٹوتی کر کے گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کرائیں ان کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لاکر مجھے رپورٹ کریں۔انہوں نے سکولوں کے اساتذہ کرام سے کہا کہ وہ محنت ولگن کے ساتھ بچوں کو پڑھائیں اور بھرپور توجہ دیں۔

سکولوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اور فروغ تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔