31.6 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںسپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا خصوصی حکم...

سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا خصوصی حکم جاری کرنے کی درخواست مسترد کردی

- Advertisement -

اسلام آباد۔16اپریل (اے پی پی):سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی سے ملاقات کی اجازت دینے کے لیے خصوصی تحریری حکم دینے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ سے متعلق اپیل کی سماعت کی۔

اس موقع پر دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر اور سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنا ابھی باقی ہیں۔ صرف ان دو ٹیسٹوں کے لیے جسمانی ریمانڈ درکار تھا تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے اب تک تعاون نہیں کیا۔ایڈووکیٹ سلمان صفدر نے بتایا کہ ان کے موکل 300 سے زائد مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں

- Advertisement -

اور سپریم کورٹ سے خصوصی ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے کہ وہ قانونی ہدایات کے لیے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی سہولت فراہم کرے۔جس کے جواب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ اگر آپ بانی پی ٹی آئی سے ملنا چاہتے ہیں تو آگے بڑھیں، ہم کوئی تحریری حکم جاری نہیں کریں گے، آپ عدالتی حکم کے بغیر ان سے مل سکتے ہیں۔ عدالت نے مزید سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583003

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں