21.6 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی مستونگ...

پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی کی مستونگ میں پولیس پر حملے کی مذمت

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 16 اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے مستونگ میں پولیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرونی ایجنڈے پر بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کی سرکوبی لازمی ہے ،لکپاس دھرنے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ ،تجارت بند اور کاروبار ٹھپ ہوکررہ گیاتھا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاکہ مستونگ میں آئی ای ڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہید تینوں اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد از جلد مکمل صحت یابی کیلیے دعاگو ہوں، ایسے تمام دہشتگرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کی سرکوبی لازم ہے جو بیرونی ایجنڈے پر بلوچستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583017

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں