26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںشہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، اُن کا احترام اور عزت ہر...

شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، اُن کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے، ہمیں حاصل امن اور آزادی انہی بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے،جنرل سید عاصم منیر

- Advertisement -

راولپنڈی۔17اپریل (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، اُن کا احترام اور عزت ہر پاکستانی پر فرض ہے، آج جو امن اور آزادی ہمیں حاصل ہے، وہ انہی بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ وہ پاک فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو غیر معمولی جرأت و بہادری اور قوم کی خدمت پر عسکری اعزازات دینے کی پروقار تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

- Advertisement -

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی جنرل سید عاصم منیرنے افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام کے علاوہ اعزاز حاصل کرنے والے جوانوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغۂ بسالت سمیت مختلف اعزازات دیئے گئے۔ شہدا کو اعزازات بعد از شہادت دیئے گئے جو اُن کے اہل خانہ نے بڑے فخر سے وصول کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے شہدا کے اہل خانہ کے صبر اور حوصلے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بے مثال جذبے اور قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔آرمی چیف نے پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزم و استقلال کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز میں ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے متعدد دہشت گرد حملے ناکام بنائے اور اہم دہشت گرد کمانڈرز کو انجام تک پہنچایا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583245

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں