حب۔ 17 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں غیر حاضر اساتذہ و دیگر تعلیمی مسائل زیر بحث آئے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حب نثار احمد لانگو نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں غیر حاضر اساتذہ و گھوسٹ سکولوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی کسی کو بچوں کے مستقبل سے کھیلنے کی کسی کو بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔
مانٹرینگ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کریں گھوسٹ اساتذہ اور طویل عرصے سے ڈیوٹی سے غیر حاضر اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ضلعی تعلیمی افسران کی زیر نگرانی ٹیموں کو آئندہ اجلاس میں تجاویز کے ساتھ رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں تعلیمی معیار کی بہتری و سہولیات کی فراہمی کیلئے ذاتی طور پر مانٹرینگ جاری رکھوں گا، بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انکی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں شمولیت انتہائی ضروری ہے اساتذہ اس عظیم پیشے کو عبادت سمجھ کر ادا کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583523