26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمانسہرہ،ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈی پی او کے ہمراہ ڈسڑکٹ کورٹس...

مانسہرہ،ڈسڑکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈی پی او کے ہمراہ ڈسڑکٹ کورٹس کا دورہ

- Advertisement -

ایبٹ آباد۔ 17 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ سعدیہ ارشد نے ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کورٹس کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران عدالتوں کی سیکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو حفاظتی و احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی گئیں۔

ڈی پی او نے موقع پر موجود عملے کو تاکید کی کہ عدلیہ کی سیکیورٹی کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے اور عدالتوں میں داخل ہونے والے تمام افراد کی مکمل تلاشی کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشکوک افراد پر گہری نظر رکھی جائے،سیکیورٹی نظام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

- Advertisement -

بعد ازاں ڈی پی او بار روم گئے جہاں اُنہوں نے نو منتخب صدر بار شاہجہان خان و جنرل سیکرٹری قاسم خان سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد دی اور بار و پولیس کے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583569

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں