20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںخاران، ڈپٹی کمشنر خاران کے اسکواڈ گاڑی کو حادثہ

خاران، ڈپٹی کمشنر خاران کے اسکواڈ گاڑی کو حادثہ

- Advertisement -

خاران ۔ 17 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو کو سیکیورٹی فراہم کرنے والی لیویز اسکواڈ کی گاڑی کوئٹہ جاتے ہوئے نوشکی کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کے نتیجے میں لیویز فورس کے اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے نوشکی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا ابتدائی علاج کیا گیا ،ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔حادثے کے وقت ڈپٹی کمشنر منیر احمد سومرو بھی اسکواڈ کے ہمراہ تھے اور کوئٹہ جا رہے تھے۔ زخمی اہلکاروں کی حالت دیکھنے کے بعد ڈپٹی کمشنر خاران نے اپنی تسلی کے لیے انہیں مزید علاج کے لیے کوئٹہ ریفر کر دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583601

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں