20.5 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں...

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں ضلع خانیوال ہیڈ کوارٹر پر میں صفائی آگاہی واک کا انعقاد

- Advertisement -

خانیوال ۔ 17 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام کے سلسلہ میں ضلع خانیوال ہیڈ کوارٹر پر میں صفائی آگاہی واک اور فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غلام مصطفیٰ سیہڑ نے واک فلیگ مارچ کی قیادت کی۔واک میں ڈسٹرکٹ منیجر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی عثمان خورشید،صحافیوں سرکاری افسران و ملازمین سمیت سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

اے ڈی سی جی غلام مصطفیٰ سیہڑ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلی مریم نواز شریف کا صفائی و ستھرائی کے حوالے ایک انقلابی قدم ہے،اپنے شہروں و علاقوں کی صفائی ہم سب کی ذمہ داری ہے،ضلع بھر میں جدید مشینری کی مدد سے صفائی کا میکنزم بنایا گیا ہے۔شہری صفائی کے عمل میں ویسٹ مینجمنٹ اور الائیڈ کمپنیوں کے ساتھ تعاون کریں،کھلی جگہوں پر گند نہ پھینکا جائے۔انہوں نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد لوگوں کو صفائی بارے اگاہی دینا ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583603

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں