23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ کینٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ملزم گولی لگنے کے...

تھانہ کینٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ،ملزم گولی لگنے کے بعد گرفتار

- Advertisement -

راولپنڈی۔17اپریل (اے پی پی):تھانہ کینٹ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ملزم کو گولی لگنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کینٹ کے علاقہ میں ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو روکا گیا تو انہوں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی

پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نتیجہ میں ملزم گولی لگنے سے زخمی ہوگیا جسے فوری گرفتار کر لیا گیا،ملزم کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی، ملزم سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جڑواں شہروں میں موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583636

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں