بارسلونا۔18اپریل (اے پی پی):سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکاراز ، ناروے کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن کیسپر رڈ اور یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس اپنی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ 21 سالہ ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکاراز نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں حریف جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی لاسلو جیرے کو شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا جبکہ دفاعی چیمپئن کیسپر رڈ نے دوسرے رائونڈ کے میچ میں سربین حریف کھلاڑی حماد میڈجیڈوچ کو شکست دی ۔
بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 72 واں ایڈیشن ریئل کلب ڈی ٹینس بارسلونا ، سپین میں جاری ہے ،جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں سپین کے نامور ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ کارلوس الکارازنے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جمہوریہ چیک کے حریف کھلاڑی لاسلو جیرے کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 4-6سے شکست دے کر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا،جہاں ان کا مقابلہ آسٹریلوی حریف کھلاڑی ایلکس ڈی مینور سے ہوگا۔
ناروے کے ٹینس سٹار اور ایونٹ کے دفاعی چیمپئن کیسپر رڈ کے ٹینس سٹار ہولگررونے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے سربین حریف کھلاڑی حماد میڈجیڈوچ کو سٹریٹ سیٹس میں5-7 اور 5-7 سے ہراکر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور میچ میں یونان کے نامور ٹینس سٹار سٹیفانوس نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے امریکی حریف کھلاڑی سیباسٹین کورڈاکو ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں 6-7(4-7)4-6 سے ہر اکر کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583833