23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی پابندی نہیں کی، امیر قطر

اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے کی پابندی نہیں کی، امیر قطر

- Advertisement -

ماسکو۔18اپریل (اے پی پی):قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں جنوری میں ہونے والے جنگ بندی کے معاہدے کا احترام نہیں کیا۔ اے ایف پی کے مطابق قطری امیر ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات کی۔قطر کے حکمران، جو اس معاہدے کے اہم ثالث تھے، نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، ہم نے کچھ ماہ قبل ایک معاہدہ کیا تھا، لیکن بدقسمتی سے اسرائیل نے اس معاہدے کی پاسداری نہیں کی۔

شیخ تمیم نے کہا کہ قطر مختلف نقطہ نظر کو قریب لانے کی کوشش کرے گا تاکہ ایک ایسا معاہدہ ہو سکے جو فلسطینی عوام، خاص طور پر غزہ کے عوام کی تکالیف کا خاتمہ کرے۔روسی صدر نے فلسطین، اسرائیل تنازع کے حل کے لیے قطر کی ’سنجیدہ کوششوں‘ کو سراہا اور اس تنازع میں ہونے والی ہلاکتوں کو ایک المیہ قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک طویل المدتی حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر اور دو ریاستی حل سے مشروط ہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583853

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں