- Advertisement -
اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع سوات میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔
جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے چار خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم وطن عزیز کی حفاظت کے غیر متزلزل عزم میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584100
- Advertisement -