- Advertisement -
چیچہ وطنی۔ 19 اپریل (اے پی پی):چیچہ وطنی کے مضافاتی گاؤں میں نامعلوم ملزم نے کبوتر باز کو سوتے میں گولی مار کرقتل کردیا اور فرار ہوگیا ۔
گاؤں39،بارہ ایل کے رہائشی 35سالہ محمد شہباز انصاری نے اپنے گھر کی چھت پر کبوتر پال رکھے تھے ،مقتول کبوتروں کو خوراک ڈال کر وہیں چارپائی پرسو گیا،جب کئی گھنٹے نیچے نہ آیا تو اہل خانہ نے چھت پردیکھا تواسکی خون میں لت پت نعش پڑی تھی جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا، نامعلوم ملزم چھت کے راستے ہی فرار ہوگیا۔
- Advertisement -
ڈی ایس پی تاثیر ریاض چیمہ نے بتایا کہ فرار ہوتے وقت ملزم کا پستول بھی وہیں گرگیا جسے قبضہ میں لے لیاگیا ہے، پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کردی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584405
- Advertisement -