26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںجڑواں شہروں میں پولیو مہم کا آغاز پیر 21 اپریل سے ہوگا

جڑواں شہروں میں پولیو مہم کا آغاز پیر 21 اپریل سے ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں کے تحت پولیو مہم کا آغاز پیر 21 اپریل سے ہوگا۔ ترجمان ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں 7 روزہ پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ہے ،ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے پہلے بچے کو پولیو قطرے پلائے گئے۔

اس موقع پر انسداد پولیو مہم کے حوالے سے مشترکہ اجلاس میں انتظامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اجلاس کی صدارت ڈی سی اسلام آباد و راولپنڈی نے کی ،اجلاس میں بارڈر ایریاز میں دوران مہم درپیش چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔

- Advertisement -

اجلاس میں پولیو سیمپلنگ کے حوالے سے بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 4 لاکھ 61 ہزار 125 بچوں کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی سی اسلام آباد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ٹیمز گھر گھر اور تمام پبلک مقامات پر جا کر قطرے پلائیں گی، راولپنڈی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بارڈر ایریاز میں مشترکہ مہم چلائی جائے گی،شہروں سے اپیل ہے کہ پولیو کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584441

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں