26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان اور افغانستان کا باہمی فائدہ مند تعلقات کو فروغ دینے کے...

پاکستان اور افغانستان کا باہمی فائدہ مند تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔19اپریل (اے پی پی):پاکستان اور افغانستان نے باہمی فائدہ مند تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کے روابط کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کابل کے سرکاری دورہ کے موقع پر افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ تفصیلی ملاقات کی۔

- Advertisement -

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں بشمول سیکورٹی، تجارت، ٹرانزٹ، کنکٹیویٹی اور عوامی سطح پر رابطوں سمیت تعاون بڑھانے کیلئے حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے علاقائی تجارت اور رابطوں کے امکانات سے مکمل استفادہ سمیت متعلقہ مسائل خاص طور پر سیکورٹی اور بارڈر مینجمنٹ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی بنیادی اہمیت پر زور دیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584451

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں