22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںمندرہ پولیس نے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو...

مندرہ پولیس نے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے کار برآمد کر لی

- Advertisement -

راولپنڈی۔20اپریل (اے پی پی):رولپنڈی کے تھانہ مندرہ پولیس نے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث2ملزمان کو گرفتار کر کے کار برآمد کر لی ہے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت فیاض اور حسن کے نام سے ہوئی ہے جنہوں نے تقریباً ایک ماہ قبل مندرہ کے علاقہ سے گاڑی چوری کی تھی۔

پولیس نے ہیومین انٹیلیجنس سمیت دیگر تمام دستیاب ذرائع استعمال کرتے ہوئے کامیابی سے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ عدالت میں چالان کیا جائے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584679

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں