اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) برطانیہ کے پہلے مسلمان وزیر شاہد ملک نے کہا ہے کہ لندن میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں میں شامل ایک پاکستانی نژاد باشندے کی شرپسندی اس کا اپنا ذاتی فعل ہے اور برطانیہ کو شدت پسندی کے درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اندرون ملک ہی توجہ دینا ہو گی جبکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اس قسم کے دہشت گردانہ …
برطانیہ کے پہلے مسلمان وزیر شاہد ملک کی اے پی پی سے بات چیت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) برطانیہ کے پہلے مسلمان وزیر شاہد ملک نے کہا ہے کہ لندن میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں میں شامل ایک پاکستانی نژاد باشندے کی شرپسندی اس کا اپنا ذاتی فعل ہے اور برطانیہ کو شدت پسندی کے درپیش چیلنجز پر قابو پانے کیلئے اندرون ملک ہی توجہ دینا ہو گی جبکہ اکثر دیکھا گیا ہے کہ اس قسم کے دہشت گردانہ مظالم کا الزام بیرونی ممالک پر لگا دیا جاتا ہے، ہمیں صبر و تحمل سے کام لینا ہو گا تاہم یہ بات بھی سچ ہے کہ اس کا تعلق زیادہ تر اندرون ملک سے ہے اور ہمیں درپیش چیلنجز کا تعلق بھی اندرون ملک سے ہے جس میں ہمارے اپنے لوگ جن کا تعلق ہمارے اپنے ہی ملک سے ہے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل ہے، ملوث ہیں۔ شاہد ملک وزیراعظم ٹونی بلیئر اور گورڈن براﺅن کے ادوار میں برطانیہ کے وزیر داخلہ، وزیر انصاف، بین الاقوامی ترقی اور مقامی حکومتوں کے وزیر رہے ہیں۔








