اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پی آئی اے کی لاہور تا باکو براہ راست پروازوں کی دوسال بعد بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ براہ راست پروازیں دونوں برادر ملکوں کے درمیان رابطے اور سیاحت کے لئے اہم سنگ میل ہیں۔پیر کو "ایکس "پر اپنی پوسٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی افتتاحی پرواز جسے پاکستانی خاتون پائلٹ شاہدہ اسماعیل چلا رہی ہیں،ایک قابل فخر بات ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی خواتین ہوابازی سمیت تمام شعبوں میں مہارت رکھتی ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ مفید تعلقات کو ہرشعبہ میں مزید مستحکم بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔وزیر اعظم نے وزیر دفاع اور ان کی ٹیم کی ایوی ایشن سے متعلقہ امور کو بہتر بنانے کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584815