34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومکھیل کی خبریںسری لنکا،جنوبی افریقا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان سہ ملکی...

سری لنکا،جنوبی افریقا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز 27 اپریل سے سری لنکا میں شروع ہوگی

- Advertisement -

کولمبو۔21اپریل (اے پی پی):سری لنکا 27 اپریل سے سہ ملکی سیریز کی میزبانی کرے گا۔بھارت اور جنوبی افریقا کی خواتین ٹیمیں سری لنکا کا دورہ کریں گی جہاں وہ تین ملکی سیریز میں شرکت کریں گی۔

سہ ملکی سیریز کا آغاز 27 اپریل کو ہوگا، جس میں میزبان سری لنکا ،بھارت اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیمیں پنجہ آزمائی کریں گی۔ سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ سری لنکا اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان 27 اپریل کو آر پریما داسا سٹیڈیم،کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

- Advertisement -

دوسرا میچ 29 اپریل کو بھارت اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسرا میچ یکم مئی کو سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،چوتھا میچ 4 مئی کو سری لنکا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،پانچواں میچ 7مئی کو جنوبی افریقا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا،چھٹا میچ 9 مئی کو میزبان سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ تین ملکی سیریز کا فائنل میچ 11 مئی کو کھیلا جائے گا۔

سہ ملکی سیریز میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف چار ،چارمیچز کھیلے گی جس میں سرفہرست دو ٹیمیں فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔تین ملکی سیریز کے فائنل سمیت تمام میچز آر پریما داسا سٹیڈیم،کولمبو میں کھیلے جائیں گے اور صبح 9 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوں گے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584942

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں