کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے بلوچستان میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔ پیر کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ آج سے 7 روزہ مہم کا آغاز ہوگیا ہے،11 ہزار ٹیمیں بلوچستان بھر میں کام کریں گی،انسداد پولیو مہم کے7 دنوں میں 26 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو صرف پاکستان اور افغانستان میں رہ گیا ہے۔آج بھی ہمارے ماحول میں پولیو موجود ہے،پولیو کے خاتمے کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،سیکورٹی کیلئے سب انتظامات کئے گئے ہیں،گزشتہ سال 74 میں سے 27 کیسز بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں روٹین ایمونائزیشن 37 سے 38 فیصد ہے،باقی صوبوں میں روٹین ایمونائزیشن 70 فیصد ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584965