28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںسپیکر قومی اسمبلی کا صحافی عامر وسیم کی دادی کے انتقال پر...

سپیکر قومی اسمبلی کا صحافی عامر وسیم کی دادی کے انتقال پر اظہار تعزیت

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ڈان نیوز کے ریزیڈنٹ ایڈیٹرعامر وسیم کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پیر کو اپنے تعزیتی پیغام میں عامر وسیم اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عامر وسیم کی دادی کے انتقال کی خبر کا سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں عامر وسیم اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585020

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں