34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومقومی خبریںرواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم کا آغاز ، 27 اپریل...

رواں سال کی دوسری قومی پولیو مہم کا آغاز ، 27 اپریل تک جاری رہے گی، ترجمان

- Advertisement -

اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):رواں سال کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر ہو گیا جو 27 اپریل تک جاری رہے گی۔ قومی انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان نے پیر کو بتایا کہ مہم میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، مہم میں 4 لاکھ سے زائد مرد و خواتین پولیو ورکرز خدمات سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلسل پولیو مہمات کے نتیجے میں وائرس کی موجودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ، ویکسین کی ہر اضافی خوراک بچوں کے مدافعتی نظام کو مزید مضبوط بناتی ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ پولیو ورکرز کے لئے اپنے دروازے کھولیں اور 5 سال سے کم عمر بچوں کی ویکسی نیشن یقینی بنائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے محفوظ کیا جاسکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585024

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں