28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںاسسٹنٹ کمشنر پسرور کا میونسپل پارک کا دورہ، صفائی، نظم و ضبط...

اسسٹنٹ کمشنر پسرور کا میونسپل پارک کا دورہ، صفائی، نظم و ضبط کے حوالے سے سخت احکامات جاری

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے میونسپل پارک پسرور کا اچانک دورہ کیا ۔ دورے کے دوران پارک میں موجود گندگی، بے ترتیبی اور غیر اخلاقی رویوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود عملے اور گندگی پھیلانے والے افراد سے پارک کی صفائی کروائی اور واضح ہدایات جاری کیں کہ آئندہ کسی بھی قسم کی گندگی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے حکم دیا کہ پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ایسے افراد کو فوراً حوالہ پولیس کیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے خبردار کیا کہ پارک میں کسی بھی قسم کی غیر متعلقہ یا غیر سیاسی سرگرمی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے میونسپل کمیٹی کو بھی ہدایات جاری کیں کہ پارک کی روزانہ بنیاد پر صفائی کو یقینی بنایا جائے اور سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف، محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پارک کو اپنا اثاثہ سمجھتے ہوئے اس کی حفاظت کریں اور قواعد و ضوابط کی پاسداری کو یقینی بنائیں ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585156

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں