23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںپولیس پولیو مہم کو کامیاب اور محفوظ بنانے میں بھرپور کردار ادا...

پولیس پولیو مہم کو کامیاب اور محفوظ بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہے، ڈی پی او سرگودھا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 21 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے انسدادِ پولیو مہم کے سلسلے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ والدین اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں، پولیو وائرس کے خلاف بہترین دفاع یقیناً ”پولیو ویکسین” ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام شہری پولیو ٹیمز اورڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و اہلکاروں سے تعاون کریں۔ انہوں نےعوام سے اپیل کی کہ آئیں سب مل کر پولیو کے خاتمے کو یقینی بنائیں تاکہ نئی نسل کو خوشحال مستقبل کی ضمانت دی جاسکے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585224

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں