اسلام آباد۔21اپریل (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) نے آئیسکو ریجن میں (کل)منگل کے لیے عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ ترجمان آئیسکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلپمنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پردرج ذیل شیڈول کے مطابق بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔
22اپریل صبح08:00 بجے سے دن13:00بجے تک اسلام آباد سرکل،پیر سوہاوہ،ٹریٹ،گالف سٹی،ڈپلومیٹک،موہڑہ نور بنی گالہ،بنی گالہ، موہڑہ نور،شریف آباد فیڈر، راولپنڈی سٹی سرکل،کپٹن عامر،امیر حمزہ فیڈرز، راولپنڈی کینٹ سرکل، نیو کلیام،بسالی،پند جاتلہ،اسلام آباد فید مل،جھتہ ہتھیال، لیب۔I&II، انڈسٹریل،ریلانس ویونگ مل،بھل،جرار کمیپ،پیپسی،ماڈل ٹائون،ہمک،آر سی سی ایکسپریس،سرور شہید،سوہان،کلر سٹی،قریشی آباد،گرجا۔I،رنیال،ونہار فیڈرز، اٹک سرکل، حسین آباد،احمد نگر،کرنل شیر خان،لالازار،سمال انڈسٹریل اسٹیٹ،خان آباد،منیر آباد،لالہ رخ،ڈھوک فتح،کچہری،ڈی آئی کالونی فیڈرز،چکوال سرکل،ڈفر،پی ڈی خان، منارہ، ڈھوک غزن،ڈی ایس بلاول فیڈرز،جی ایس او سرکل، صبح09:00بجے تا دن 12:00بجے تک لہتراڑ۔II،کروڑ،بلاورہ فیڈرز،دن12:00بجے تا شام05:00بجے تک،کوٹلی ستیاں اور گردونواح بند رہیں گے۔ وقت سے قبل کام مکمل ِہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585225