23.2 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںشاعر مشرق،مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 87واں یوم وفات...

شاعر مشرق،مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 87واں یوم وفات منایا گیا

- Advertisement -

سیالکوٹ۔ 21 اپریل (اے پی پی):شاعر مشرق،مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا 87واں یوم وفات 21 اپریل کو منایا گیا۔ یوم وفات کے سلسلے میں سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں سرکاری وغیر سرکار ی سطح پر تقر یبا ت کا اہتمام کیا گیا جس میں حکیم الا مت ڈاکٹر علامہ اقبال ؒکی تحریک پاکستان کیلئے عظیم خد مات کو خر اج عقید ت پیش کیا گیا۔ اخبارات نے خصوصی ایڈیشن شائع کیے جبکہ پی ٹی وی سمیت نجی ٹی وی چینلز نے بھی خصوصی پروگرام نشر کیے۔

شاعر مشرق علامہ اقبال ؒ نہ صرف ممتا ز قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم شخصیت تھے بلکہ اردو اور فارسی کے ممتاز شاعر بھی تھے۔ ڈاکٹر علامہ اقبال ؒ کو دور جدید کا صوفی شاعر سمجھا جاتا ہے ، ان کا بحیثیت سیاستدان اہم ترین کارنامہ نظریہ پاکستان کی تشکیل ہے جو انہوں نے1930ء میں الہ آباد میں پیش کیا تھا ،علامہ محمد اقبالؒ کا پیش کر دہ یہی نظریہ پاکستان کے قیام کی بنیاد بنا۔

- Advertisement -

بطور شاعر ان کی معروف ترین تصانیف میں بانگ درا، بال جبر یل،ضرب کلیم، پیام مشرق اور دیگر قابل ذکر ہیں۔ علامہ محمد اقبالؒ21اپریل1938ءکو 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585301

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں