کوئٹہ۔ 21 اپریل (اے پی پی):صوبائی وزیر صحت بخت کاکڑ نے کوآرڈینیٹر صوبائی ایمرجنسی آپریشنز سنٹر انعام الحق کے ہمراہ خصوصی انسداد پولیو مہم کے دوران کوئٹہ کی یونین کونسل میں جی او آرکا دورہ کیا۔ انہوں نے پولیو مہم کے حوالے سے لوگوں اور پولیو ٹیموں سے ملاقات کی اور اس بات پرزور دیا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران کوئی بچہ پولیو سے بچا ئوکے قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔
اس موقع پر ٹیم لیڈعالمی ادارہ صحت ڈاکٹر جہانزیب کاکڑ، ٹیم لیڈ یونیسف پولیو شاہ پور سلیمان اور ضلعی صحت آفیسر ڈاکٹر ایمل بھی ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے انہیں پولیس سے بچائو کے قطرے لازمی پلائیں، بلوچستان سمیت ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کے دوران ساڑھے4کروڑ سے زائد بچوں کو پولیوسے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے
والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرصحت مند پاکستان کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں ،ہر پاکستانی پر لازم ہے کہ وہ اس بات کویقینی بنائے کہ ان کے گھر، محلے اور سکول کے ہر بچے کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585362