26 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںراولپنڈی، مری روڈ کی گرین بیلٹس کو خوبصورت موسمی پھولوں سے سجا...

راولپنڈی، مری روڈ کی گرین بیلٹس کو خوبصورت موسمی پھولوں سے سجا دیا گیا ہے

- Advertisement -

راولپنڈی۔21اپریل (اے پی پی):پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر مری روڈ کی گرین بیلٹس کو خوبصورت موسمی پھولوں سے سجا دیا گیا ہے۔ پی ایچ اے کی ٹیموں نے صدر سے فیض آباد تک مری روڈ کی گرین بیلٹس کو رنگ برنگے پھولوں سے مزین کر کے دلکش منظر پیش کیا ہے جس سے نہ صرف شہر کی خوبصورتی میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے بلکہ راہگیروں کو خوشگوار احساس بھی ہوتا ہے۔

ڈی جی پی ایچ اےنے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیے گرین بیلٹس پر موسمی پھول لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ دیگر شاہراہوں اور پارکوں تک بھی پھیلایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے کی ٹیمیں صفائی کے مکمل اقدامات کر رہی ہیں تاکہ شہر کو صاف اور سرسبز رکھا جا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے کا عملہ باقاعدہ دیکھ بھال کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ پودوں کی تازگی اور صحت مند نشوونما کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی مختلف شاہراہوں اور پارکوں کو بھی خوبصورت پھولوں سے خصوصی طور پر سجایا جا رہا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585431

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں