22.1 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومقومی خبریںبرسلز سفارتخانے میں پاکستانی مسیحی برادری کے ساتھ ایسٹر کا تہوار منایا...

برسلز سفارتخانے میں پاکستانی مسیحی برادری کے ساتھ ایسٹر کا تہوار منایا گیا،پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں مسیحی برادری کے اہم کردار کو اجاگر کیا

- Advertisement -

برسلز۔21اپریل (اے پی پی):یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے پیر کو یہاں پاکستانی سفارتخانے میں منعقدہ ایک تقریب میں پاکستانی مسیحی برادری کے نمایاں ارکان کے ساتھ ایسٹر کا تہوار منایا جس میں بیلجیئم کے گرجا گھروں میں کلیدی عہدوں پر فائز شخصیات سمیت کمیونٹی کے ممتاز افراد نے شرکت کی۔

پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے میں ان کے اہم کردار اور بیلجیئم کے معاشرے میں بین الثقافتی افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں ان کے قابل ستائش تعاون کو سراہا۔پاکستانی سفیر نے آئین میں درج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے حکومت پاکستان کے پختہ عزم پر زور دیا۔

- Advertisement -

انہوں نے عقیدے سے قطع نظر تمام شہریوں کے لیے مساوات، مذہبی آزادی اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے اس مثبت تشخص پر فخر کا اظہار کیا جو سمندر پار پاکستانی اپنے فعال روابط اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی کوششوں کے ذریعے بیرون ملک اجاگر کر رہے ہیں۔

انہوں نے ثقافتوں کے درمیان پل کے طور پر کام کرنے ، پاکستان کی شمولیت اور رواداری کی حقیقی اقدار کی عکاسی کرنے کے لیے مسلسل کوششوں کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر سفیر رحیم حیات قریشی نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پوپ فرانسس کے انتقال سے بہت غمزدہ ہیں جو امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علامت تھے ۔

ان کی قیادت نے کیتھولک چرچ سے کہیں زیادہ دنیا بھر میں لوگوں کو اپنی ہمدردی اور پسماندہ لوگوں کے لیے غیر متزلزل حمایت کے ذریعے متاثر کیا۔تقریب کے دوران تمام حاضرین کی طرف سے ان کی لازوال میراث کے احترام کے طور پر پوپ فرانسس کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ تقریب کا اختتام امن، باہمی احترام اور بقائے باہمی کی مشترکہ اقدار کے اعادہ کے ساتھ ہوا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585433

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں